بشکیک۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتو کانڈاسے اہم ملاقات ہوئی،ملاقات میں پاکستان کے ڈیجیٹل نیشن وژن پر اعلیٰ سطح تعاون پر گفتگو ہوئی۔بدھ کووزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے قومی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ڈیٹا سینٹرز اور نیٹ ورک منصوبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کی تجویز دی۔ انہوں نے پاکستان کے نیشنل فائبرائزیشن پلان پر …
وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتو کانڈاسے ملاقات، اعلیٰ سطح باہمی تعاون پر گفتگو

مزید خبریں
بشکیک۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتو کانڈاسے اہم ملاقات ہوئی،ملاقات میں پاکستان کے ڈیجیٹل نیشن وژن پر اعلیٰ سطح تعاون پر گفتگو ہوئی۔بدھ کووزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے قومی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ڈیٹا سینٹرز اور نیٹ ورک منصوبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کی تجویز دی۔
انہوں نے پاکستان کے نیشنل فائبرائزیشن پلان پر خطے کی سطح پر تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ملاقات میں پاکستان کو سی اے آر ای سی ڈیجیٹل کوریڈور کے ذریعے علاقائی ڈیجیٹل گیٹ وے بنانے پر غور ہوا۔وفاقی وزیر نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈیجیٹل سیکٹر روڈمیپ کے لیے نتیجہ خیز سرمایہ کاری ماڈل پر گفتگو کی ۔شزا فاطمہ نے مصنوعی ذہانت، ایگزیونومی، فن ٹیک اور ہیلتھ ٹیک کے پبلک سیکٹر پائلٹس کے لیے تکنیکی معاونت پر بات کی۔پاکستان نے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل انوویشن کے لیے ہائی امپیکٹ یوز کیسز پر مشترکہ فنڈنگ کی تجویز پیش کی۔








