اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی نااہلی کا معاملہ پشاور ہائی کورٹ میں زیرِ التوا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی کے ایوان میں قائد حزب اختلاف کی نشست کے خالی ہونے کے اعلان سے قبل نامزدگی کیلئے نام جمع نہیں کرائے جا سکتے۔ منگل کو ترجمان قومی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی …
سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی نااہلی کا معاملہ پشاور ہائی کورٹ میں زیرِ التوا ہے،ترجمان قومی اسمبلی

مزید خبریں
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی نااہلی کا معاملہ پشاور ہائی کورٹ میں زیرِ التوا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی کے ایوان میں قائد حزب اختلاف کی نشست کے خالی ہونے کے اعلان سے قبل نامزدگی کیلئے نام جمع نہیں کرائے جا سکتے۔ منگل کو ترجمان قومی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قائد حزب اختلاف کی تعیناتی کے متعلق رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر کے خط کے جواب میں کہا گیا ہے کہ 6اکتوبر 2025 کو اسپیکر قومی اسمبلی کوخط لکھا تھا۔
قواعدِ و ضوابط کے طریق کار کے قاعدہ 39 اور 39B کے تحت قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کا مکمل طریقہ کار واضح ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف کی تقرری کیلئے تاریخ، وقت اور مقام کا اعلان کرتے ہیں۔قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اس ممبر قومی اسمبلی کو قائد حزب اختلاف نامزد کرتے ہیں جسے ایوان میں اپوزیشن اراکین کی اکثریت کی حمایت حاصل ہو۔
ماضی میں بھی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ارکان کو ہاؤس میں باقاعدہ اعلان کے ذریعے آگاہ کیا جاتا رہا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی کا اعلان ضروری ہے تاکہ کوئی بھی رکن قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کے لیے اپنی درخواست جمع کروا سکے۔عام انتخابات کے بعد بھی قائد حزب اختلاف کی نشست پر تقرری کیلئے یہ ہی طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔عمر ایوب خان کی رٹ پٹیشن پر سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ان کی نااہلی کے کیس کو واپس پشاور ہائی کورٹ کو بھیجا ہے اور یہ معاملہ پشاور ہائی کورٹ میں زیرِ التوا ہے۔








