برسلز۔19نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بیلجیئم کے شہر برسلز میں یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے ملاقات کی۔بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں باہمی فائدے کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ …
نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی برسلز میں یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے ملاقات

مزید خبریں
برسلز۔19نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بیلجیئم کے شہر برسلز میں یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے ملاقات کی۔بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں باہمی فائدے کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ نے پاکستان کے ساتھ یورپی یونین کی دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کی حمایت کو سراہا۔دونوں وفود نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور ، جی ایس پی پلس، تجارت و اقتصادی تعاون کا فروغ اور علاقائی و عالمی سکیورٹی کی صورتِحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے کثیرالجہتی نظام کے لئے اپنے مضبوط عزم کا بھی اعادہ کیا۔فریقین نے مشترکہ ترجیحات کے فروغ اور اہم شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔








