گزشتہ مالی سال کے دوران کاروں اور جیپوں کی پیداوار میں 5.39، موٹرسائیکلوں کی پیداوار میں 20.74فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران کاروں اورجیپوں کی پیداوارمیں 5.39جبکہ موٹرسائیکلوں کی پیداوار میں 20.74فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے اعداد وشمارکے مطابق مالی سال 2016-17ءمیں 1لاکھ 90ہزار 4سو66 یونٹس کاروں اورجیپوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جبکہ مالی سال 2015-16ءمیں ملک میں 1لاکھ 80ہزار717یونٹس جیپوں اورکاروں کی پیداوارریکارڈ کی گئی یوں ایک سال کے عرصہ میں کاروں اورجیپوں کی پیداوارمیں …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران کاروں اورجیپوں کی پیداوارمیں 5.39جبکہ موٹرسائیکلوں کی پیداوار میں 20.74فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے اعداد وشمارکے مطابق مالی سال 2016-17ءمیں 1لاکھ 90ہزار 4سو66 یونٹس کاروں اورجیپوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جبکہ مالی سال 2015-16ءمیں ملک میں 1لاکھ 80ہزار717یونٹس جیپوں اورکاروں کی پیداوارریکارڈ کی گئی یوں ایک سال کے عرصہ میں کاروں اورجیپوں کی پیداوارمیں 5.39فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2015-16 ءمیں ملک میں موٹرسائیکلوں کی کل پیداوار 20لاکھ 71ہزار 123یونٹس رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران 25لاکھ 650 یونٹس موٹرسائیکلوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی یوں ایک سال کے عرصہ میں ملک میں موٹرسائیکلوں کی پیداوار میں 20.74فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply