پشاور، تھانہ غربی پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث خواتین چور گینگ کا سرغنہ گرفتار

پشاور۔ 20 نومبر (اے پی پی):تھانہ غربی پولیس نے جمعرات کے روز لیڈیز پولیس کے ہمراہ اہم کارروائی کرتے ہوئے خواتین اور شہریوں سے چوری میں ملوث خواتین چور گینگ کا سرغنہ گرفتار کرکے لاکھوں روپے کی مسروقہ رقم ، قیمتی طلائی زیورات ، دو عدد قیمتی موبائل فونز اور موبائل فونز بیچنے کے عوض حاصل شدہ رقم برآمد کر لی۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق ایس …

پشاور۔ 20 نومبر (اے پی پی):تھانہ غربی پولیس نے جمعرات کے روز لیڈیز پولیس کے ہمراہ اہم کارروائی کرتے ہوئے خواتین اور شہریوں سے چوری میں ملوث خواتین چور گینگ کا سرغنہ گرفتار کرکے لاکھوں روپے کی مسروقہ رقم ، قیمتی طلائی زیورات ، دو عدد قیمتی موبائل فونز اور موبائل فونز بیچنے کے عوض حاصل شدہ رقم برآمد کر لی۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ غربی فہیم شاہ نے لیڈیز پولیس اور دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے صدر کے پوش، کمرشل بازاروں سمیت بی آر ٹی میں خواتین سے قیمتی طلائی زیورات، نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیاء چوری میں ملوث خواتین چور گروہ کا سراغ لگا کر مرکزی ملزمہ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمہ (ن) زوجہ جونی ضلع نوشہرہ کے رہائشی ہے جس کو جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران گرفتار کرلیا،ملزمہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کے واراداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،

کاروائی کے دوران ملزمہ سے مسروقہ لاکھوں روپے ، قیمتی طلائی زیورات اور دو عدد قیمتی موبائل فونز اور موبائل فونز بیجھنے کے عوض حاصل شدہ رقم بھی برآمد کرلئے گئے ہیں جبکہ خاتون ملزمہ کو مزید تفتیش کی خاطر وومن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے، تھانہ غربی پولیس کو شہریوں اور خواتین کی جانب سے چوری کی رپورٹس موصول ہوئی تھیں،

جن پر مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کردی گئی،افسران بالا نے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ غربی فہیم شاہ خان ، لیڈیز پولیس اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی،خصوصی ٹیم نے اہم شواہد کی روشنی میں تفتیش کے دوران ملوث خواتین گروہ کی سرغنہ کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے اور گروہ میں شامل مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے۔

مزید خبریں