کابل ۔24نومبر (اے پی پی):افغانستان میں 4 روزہ انسددا پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق افغانستان کی وزارتِ صحت نےرواں سال کی چوتھی ذیلی قومی پولیو ویکسین مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد تقریباً 74 لاکھ بچوں کو اس مہلک مرض سے بچانا ہے۔ یہ مہم 17 صوبوں میں جاری ہے جہاں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔افغانستان کے …
افغانستان میں 4 روزہ انسددا پولیو مہم شروع
کابل ۔24نومبر (اے پی پی):افغانستان میں 4 روزہ انسددا پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق افغانستان کی وزارتِ صحت نےرواں سال کی چوتھی ذیلی قومی پولیو ویکسین مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد تقریباً 74 لاکھ بچوں کو اس مہلک مرض سے بچانا ہے۔
یہ مہم 17 صوبوں میں جاری ہے جہاں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔افغانستان کے وزیرِ صحت مولوی نور جلال جلالی نے کہا کہ علما، قبائلی عمائدین اور والدین سمیت تمام سماجی رہنما پولیو ٹیموں کی معاونت کریں تاکہ بچوں تک ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جا سکے۔









