اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گیس کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پٹرولیم ڈویژن کی پیش رفت، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے لوڈ مینجمنٹ پلان کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق وزیر پٹرولیم علی پرویز …
عوام کو موسم سرما میں مناسب گیس فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے، علی پرویز ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گیس کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پٹرولیم ڈویژن کی پیش رفت، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے لوڈ مینجمنٹ پلان کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر عوام کو موسم سرما میں مناسب گیس فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
اجلاس میں ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کے مینجنگ ڈائریکٹرز نے ملک بھر میں موجودہ گیس دستیابی کی صورت حال پربریفنگ دی۔وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے دونوں سوئی کمپنیوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، آر ایل این جی کنکشنز کے اجراء کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کی صورت حال گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر ہے۔
ایس این جی پی ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر کے مطابق کھانے کے اوقات میں معمول کی گیس کی سپلائی کے علاوہ صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک مسلسل گیس فراہم کی جا رہی ہےجس سے گھریلو صارفین کی ضرورت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ گیس کی فراہمی میں بہتری عوامی سہولت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ممکن بنائی گئی ہے۔اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن، سوئی نادرن گیس، سوئی سدرن گیس اور اوگرا کے سینئر حکام نے شرکت کی۔








