گورنمنٹ خالقیہ ہائی سکول میں روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین بارے لیکچر

سرگودھا ۔ 24 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایات پر ٹریفک موبائل ایجوکیشن یونٹ نے گورنمنٹ خالقیہ ہائی سکول سرگودھا میں روڈ سیفٹی ،سموگ، ہیلمٹ اور لائسنس کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے متعلق لیکچر دیا۔ انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر ساجد محمود نے کہا کہ سکولوں میں طلباء و طالبات کو روڈ سیفٹی ،سموگ، ہیلمٹ اور لائسنس کی اہمیت اور افادیت …

سرگودھا ۔ 24 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایات پر ٹریفک موبائل ایجوکیشن یونٹ نے گورنمنٹ خالقیہ ہائی سکول سرگودھا میں روڈ سیفٹی ،سموگ، ہیلمٹ اور لائسنس کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے متعلق لیکچر دیا۔ انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر ساجد محمود نے کہا کہ سکولوں میں طلباء و طالبات کو روڈ سیفٹی ،سموگ، ہیلمٹ اور لائسنس کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے ۔

لیکچر میں ہیلمٹ کے استعمال اور سموگ کے تدارک میں طلباء کے کردار کو اُجاگر کیا گیا۔ ساجد محمود نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے اس کےبغیر روڈ پر آنے سے نہ صرف ہم خود بلکہ دوسروں کی جان کے لیے خطرہ بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل پر سوار ہونے سے پہلے ہیلمٹ کا استعمال بہت ضروری ہے ۔ لیکچر کے اختتام پر طلباء نے سوالات کئے۔ اس موقع پر ہیڈماسٹر، اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید خبریں