نیشنل پریس کلب میں ممبران کی سہولت کیلئے ایم ٹیگ لگوانے کے خصوصی انتظامات

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):نیشنل پریس کلب(این پی سی) اسلام آباد نے اپنے ممبران کی سہولت کیلئے این پی سی میں ایم ٹیگ لگوانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جہاں پہلے دن سینکڑوں صحافی مستفید ہوئے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایف ڈبلیو اوکے خصوصی تعاون سے ممبران کی سہولت کیلئے گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کیلئےتین روز کیلئے خصوصی انتظامات …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):نیشنل پریس کلب(این پی سی) اسلام آباد نے اپنے ممبران کی سہولت کیلئے این پی سی میں ایم ٹیگ لگوانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جہاں پہلے دن سینکڑوں صحافی مستفید ہوئے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایف ڈبلیو اوکے خصوصی تعاون سے ممبران کی سہولت کیلئے گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کیلئےتین روز کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

پہلے دن صحافیوں کی بڑی تعداد نے اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھایا ۔ ممبران نےایم ٹیگ کی سہولت کی فراہمی پر این پی سی کی منتخب قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے احسن قدم قرار دیا اور کہا کہ اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے۔ اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کا کہنا تھا کہ این پی سی کی قیادت نے اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں مصروف صحافیوں کو رش اور وقت کے ضیاع سے بچانے کیلئے یہ ڈیسک قائم کیا ہے تاکہ وہ آسانی سے اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوا سکیں۔

صدر این پی سی اظہر جتوئی نے کہا کہ پریس کلب اپنے ممبران کی سہولت کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے ،ایم ٹیگ کی سہولت کی فراہمی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ سیکرٹری نیئر علی نے کہا کہ اس ڈیسک کے قیام پر چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایف ڈبلیو اوکے خصوصی تعاون پر ان کے مشکور ہیں،یہ سلسلہ دو دن تک مزید جاری رہے گا۔

مزید خبریں