صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح نمو میں 5.6 فیصداضافہ ہوا ، سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ ( ایل ایس ایم) کی شرح نمو میں 5.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے لئے بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح ترقی کے لئے قومی اقتصادی کونسل نے 4.93 فیصد کی پیش گوئی کی تھی جبکہ دوران سال ایل …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ ( ایل ایس ایم) کی شرح نمو میں 5.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے لئے بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح ترقی کے لئے قومی اقتصادی کونسل نے 4.93 فیصد کی پیش گوئی کی تھی جبکہ دوران سال ایل ایس ایم کے شعبہ کی شرح نمو میں اقتصادی جائزہ رپورٹ اور معاشی ماہرین کے اندازوں کے برعکس 0.67 فیصد کا اضافہ ہونے سے ایل ایس ایم کے شعبہ کی شرح نمو 5.6فیصد تک پہنچ گئی۔

Leave a Reply