پنجاب بھرمیں 1250ٹریفک حادثات میں 18افراد جاں بحق1411زخمی
پنجاب بھرمیں 1250ٹریفک حادثات میں 18افراد جاں بحق1411زخمی

مزید خبریں
لاہور۔19جون (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1250ٹریفک حادثات میں 18افراد جاں بحق1411زخمی ہوئے جبکہ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1250ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 616افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔795معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (79فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 699ڈرائیوز،47کم عمرڈرائیور، 364مسافراور110پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ224ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت256متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد80حادثات میں 90متاثرین کے ساتھ دوسر ے،گوجرانوالہ78حادثات میں 85متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1429متاثرین میں 1155مرد اور274خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 204افراد کی اوسط عمر18سال سے کم622افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ347زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1085موٹرسائیکلز،63آٹورکشے،106کاریں، 16وین، 15مسافر بسیں،39ٹرک اور41دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔








