سیالکوٹ پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی،3 پتنگ فروش گرفتار، پتنگیں برآمد
سیالکوٹ پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی،3 پتنگ فروش گرفتار، پتنگیں برآمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 19 جون (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 پتنگ فروش گرفتار کر کے بھاری مقدار میں پتنگیں برآمد کر لیں۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی ہدایات پر تھانہ سول لائن پولیس نے خونی کھیل پتنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 1048 پتنگیں اور متعدد کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔








