سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاوروچیئرمین ورکرز ویلفئر بورڈ بلوچستان کی وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین سے ملاقات

سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاوروچیئرمین ورکرز ویلفئر بورڈ بلوچستان صالح محمد ناصر نےاسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین سے ملاقات کی۔

کوئٹہ۔ 19 جون (اے پی پی):سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاوروچیئرمین ورکرز ویلفئر بورڈ بلوچستان صالح محمد ناصر نےاسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری ورکرز ویلفئر بورڈ بلوچستان عبدالستار بگٹی ،ذوالفقار احمد سیکرٹری ورکرز ویلفئر فنڈ اسلام آباد، گل زمان ڈائریکٹر فنانس ورکرز ویلفئر فنڈ اسلام آباد بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران بلوچستان کے رجسٹرڈ صنعتی و مائننگ سیکٹر کے مزدوروں کی فلاح و بہبود، سماجی تحفظ، رہائشی سہولیات، متبادل توانائی، فنی تربیت اور روزگار کے مواقع میں اضافے سے متعلق مختلف منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی فراہمی، مائننگ ایریاز میں جدید رہائشی بیرکس کی تعمیر، ٹیکنیکل اسکل ڈویلپمنٹ سینٹرز کے قیام، فنی تربیتی پروگراموں، خواتین کے لیے سلائی مشینوں کی فراہمی اور ای بائیکس جیسے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ورکرز ویلفئر بورڈ بلوچستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاورصالح محمد ناصر نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے محنت کش طبقے کی بہتری کے لیے عملی اور پائیدار اقدامات جاری رکھے گی جبکہ سیکرٹری ورکرز ویلفئیر بورڈ عبدالستار بگٹی نے فلاحی منصوبوں پر بریفنگ دی اور انہیں مزدوروں کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔

مزید خبریں