خمسہ گوٹ ڈبل پی ایم ٹی سیکٹر ایف5 کے قریب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس اور اسٹریٹ کریمنلزکے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2مبینہ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک پستول 30بور ،ایک 9ایم ایم پسٹل بمعہ لوڈ میگزین اور نقدی برآمدکرلی
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس اور اسٹریٹ کریمنلزکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

مزید خبریں
کراچی۔ 19 جون (اے پی پی):خمسہ گوٹ ڈبل پی ایم ٹی سیکٹر ایف5 کے قریب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس اور اسٹریٹ کریمنلزکے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2مبینہ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک پستول 30بور ،ایک 9ایم ایم پسٹل بمعہ لوڈ میگزین اور نقدی برآمدکرلی۔جمعہ کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہزاد ولد شیر محمداور شاہ رخ ولد یار محمد (زخمی) شامل ہیں جبکہ فرارساتھی کی شناخت حسنین ولد خانزادہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے زخمی ملزمان کوعلاج معالجہ کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔








