نیویارک ۔ 23 اگست (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ملکی سٹاک میں غیر متوقع کمی کی رپورٹ ہے تاہم لیبیا کی آئل فیلڈ میں پیداواری سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے باعث قیمتوں میں اضافہ محدود رہا۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 21 سینٹ (0.4 فیصد) بڑھ کر 51.87 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے ستمبر کیلئے سودے …
خام تیل کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک ۔ 23 اگست (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ملکی سٹاک میں غیر متوقع کمی کی رپورٹ ہے تاہم لیبیا کی آئل فیلڈ میں پیداواری سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے باعث قیمتوں میں اضافہ محدود رہا۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 21 سینٹ (0.4 فیصد) بڑھ کر 51.87 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے ستمبر کیلئے سودے 27 سینٹ (0.6 فیصد) اضافے کے ساتھ 47.64 ڈالر فی بیرل طے پائے۔









