اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءمیں جولائی کے دوران مشینری ‘ تیل اور غذائی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 33 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی 2017ءکے دوران مشینری ‘ تیل اور غذائی مصنوعات کا درآمدی بل 2.49 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی 2016ءکے دوران …
جولائی کے دوران مشینری ‘ تیل اور غذائی مصنوعات کی درآمدات میں 33 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءمیں جولائی کے دوران مشینری ‘ تیل اور غذائی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 33 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی 2017ءکے دوران مشینری ‘ تیل اور غذائی مصنوعات کا درآمدی بل 2.49 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی 2016ءکے دوران درآمدات کا حجم 1.872 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق غذائی مصنوعات کی درآمد میں 43 فیصد کے اضافہ سے درآمدات 373.512 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 534.693 ملین ڈالر تک تک بڑھ گئیں۔اسی طرح تیل کے درآمدی بل میں 21.72 فیصد جبکہ مشینری کی ملکی درآمدات میں 41 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔









