آسٹریلیا میں شارک کا حملہ،ایک شخص ہلاک، ایک شدید زخمی

کینبرا۔27نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی مشرقی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے ایک ساحل پر جمعرات کی صبح شارک کے حملے میں ایک خاتون ہلاک اور ایک مرد شدید زخمی ہوگیا۔ اے ایف پی کے مطابق پولیس اور ریسکیو اداروں کے مطابق دونوں افراد کو صبح سویرے شارک نے نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ مرد کے ٹانگوں پر گہرے زخم آئے …

کینبرا۔27نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی مشرقی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے ایک ساحل پر جمعرات کی صبح شارک کے حملے میں ایک خاتون ہلاک اور ایک مرد شدید زخمی ہوگیا۔ اے ایف پی کے مطابق پولیس اور ریسکیو اداروں کے مطابق دونوں افراد کو صبح سویرے شارک نے نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ مرد کے ٹانگوں پر گہرے زخم آئے ہیں۔ ایمبولینس سروس کے مطابق زخمی شخص کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔سر ف لائف سیونگ نیو ساوتھ ویلز کے چیف ایگزیکٹو اسٹیون پیرس نے واقعے کو ’’انتہائی افسوسناک‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ بہت دور افتادہ ہے اور یہاں کسی قسم کی لائف گارڈنگ سہولت موجود نہیں ہے۔

ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ انہیں صبح تقریباً 6 بج کر 30 منٹ پراس واقعے کی اطلاع ملی۔ حملہ کروڈی بے کے قریب ایک ساحل پر ہوا، جو سڈنی سے تقریباً 250 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 1791 سے اب تک آسٹریلیا میں شارک سے متعلق 1,280 سے زائد واقعات پیش آچکے ہیں، جن میں 250 سے زیادہ مہلک ثابت ہوئے ہیں۔

مزید خبریں