راولپنڈی۔27نومبر (اے پی پی):سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعدبھارتی پراکسی فِتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے بائیس خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )سے جاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پراکسی فِتنہ الخوارج سے تعلق …
سیکورٹی فورسز نےضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پراکسی فِتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے بائیس خوارج کو جہنم واصل کر دیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔27نومبر (اے پی پی):سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعدبھارتی پراکسی فِتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے بائیس خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )سے جاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پراکسی فِتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بائیس خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔علاقے میں کسی بھی دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سیکورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ادارے "عزمِ استحکام” وژن کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم کو مکمل رفتار کے ساتھ جاری رکھیں گے، تاکہ ملک سے ملک اوربیرون ملک سے حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔








