صدر آصف علی زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی حالیہ کارروائی پر خراجِ تحسین

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی حالیہ کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی ہر ممکن صورت میں ناکامی اور ان کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ قوم کی حفاظت اور استحکام کے لیے سیکیورٹی اداروں کی …

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی حالیہ کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی ہر ممکن صورت میں ناکامی اور ان کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ قوم کی حفاظت اور استحکام کے لیے سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں قابلِ ستائش ہیں۔

ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا عزم اور پیشہ ورانہ کارکردگی مثالی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم کو پوری توانائی سے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے تاکہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

 

مزید خبریں