اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بہترین سہولت کاری سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان نئےسرمایہ کاری معاہدے کوحتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا ہے اورفریقین کے وفود نے مذاکراتی مسودے پر دستخط کردیے ہیں۔ دونوں ممالک توانائی، ٹیکنالوجی اور معدنیات میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات کا …
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور آسٹریلیا کا تاریخی اقدام، دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدہ حتمی مراحل میں داخل

مزید خبریں
اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بہترین سہولت کاری سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان نئےسرمایہ کاری معاہدے کوحتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا ہے اورفریقین کے وفود نے مذاکراتی مسودے پر دستخط کردیے ہیں۔
دونوں ممالک توانائی، ٹیکنالوجی اور معدنیات میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔یہ معاہدہ پاکستان اور آسٹریلیا کا طویل المدتی اقتصادی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصراحمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری پالیسی اصلاحات کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے،حکومت عالمی طریقہ کار سے ہم آہنگ جدید سرمایہ کاری ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے بہتر ماحول پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے ۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد معاشی استحکام کی علامت ہے۔








