وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل سے سینئر ڈائریکٹر پی ٹی وی خواجہ صلاح الدین کی ملاقات

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل سے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے سینئر ڈائریکٹر خواجہ صلاح الدین نے ملاقات کی اور انہیں وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کنٹرولرز انجینئرنگ پاکستان ٹیلی ویژن کے اظہر حسن خان، شیخ عبدالجبار اور فیصل حیات خان بھی موجود تھے۔ …

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل سے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے سینئر ڈائریکٹر خواجہ صلاح الدین نے ملاقات کی اور انہیں وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کنٹرولرز انجینئرنگ پاکستان ٹیلی ویژن کے اظہر حسن خان، شیخ عبدالجبار اور فیصل حیات خان بھی موجود تھے۔

خواجہ صلاح الدین نے اس اہم ذمہ داری کو ملک کی معلوماتی و نشریاتی خدمات کے لیے ایک نمایاں موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ اشفاق احمد خلیل اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے کی بنیاد پر وزارت کی ترقی اور عوامی رابطہ کاری کو مزید موثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

اشفاق احمد خلیل اس سے قبل وزارت اطلاعات و نشریات میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہوں نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور میں ڈائریکٹر جنرل، پاکستان ایمبیسی ٹوکیو جاپان میں پریس قونصلر سمیت دیگر اہم عہدوں پر نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔خواجہ صلاح الدین نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی تعیناتی سے وزارت میں انتظامی اور پالیسی سطح پر تسلسل برقرار رہے گا اور حکومتی رابطہ کاری مزید موثر ہوگی۔

مزید خبریں