پی ٹی ڈی سی کے وادی چترال میں 5 لانچنگ یونٹس خیبرپختونخوا حکومت کو منتقل کردیئے گئےہیں ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وادی چترال مشہور سیاحتی مقام ہے، پی ٹی ڈی سی کے وادی چترال میں 5 لانچنگ یونٹس فعال تھے لیکن اب اٹھارویں ترمیم کے بعدیہ خیبرپختونخوا حکومت کو منتقل کردیئے گئےہیں ۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں …

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وادی چترال مشہور سیاحتی مقام ہے، پی ٹی ڈی سی کے وادی چترال میں 5 لانچنگ یونٹس فعال تھے لیکن اب اٹھارویں ترمیم کے بعدیہ خیبرپختونخوا حکومت کو منتقل کردیئے گئےہیں ۔

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی چترال مشہور سیاحتی مقام ہے، پی ٹی ڈی سی کے وادی چترال میں 5 لانچنگ یونٹس فعال تھے لیکن اب اٹھارویں ترمیم کے بعد سیاحت صوبائی معاملہ ہے اور یہ یونٹس خیبرپختونخوا حکومت کو منتقل کردیئے گئے،

پی ٹی ڈی سی ضرورت کے مطابق سیاحت کے فروغ کےلئے ہرممکن معاونت فراہم کرتی ہے، ہم صوبوں کے درمیان روابط کے فروغ پرکام کررہے ہیں ۔

مزید خبریں