اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں جماعتی اختلافات کے باوجود پارلیمانی بھائی چارے اور مفاہمت کے جذبے کو تقویت دینے پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں اپوزیشن کے نمائندہ ارکان میں علامہ راجہ ناصر عباس، فیصل جاوید، سابق سپیکر اسد قیصر اور ارکانِ اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور ایم این ایز کی ملاقات، جماعتی اختلافات کے باوجود پارلیمانی بھائی چارے اور مفاہمت کے جذبے کو تقویت دینے پر زور دیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں جماعتی اختلافات کے باوجود پارلیمانی بھائی چارے اور مفاہمت کے جذبے کو تقویت دینے پر زور دیا گیا۔
ملاقات میں اپوزیشن کے نمائندہ ارکان میں علامہ راجہ ناصر عباس، فیصل جاوید، سابق سپیکر اسد قیصر اور ارکانِ اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان شامل تھے۔سپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن وفد کو اپنے چیمبر میں خوش آمدید کہا ،ان کا کہنا تھا کہ سیاست محض وقتی پس منظر نہیں بلکہ لمبی مدّت کا رشتہ ہے جو بھائی چارے، رواداری اور اعتماد پر مبنی ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ “2014 سے آپ بھائیوں سے رابطے میں ہوں،سیاست ساری عمر نہیں ہوتی، یہ ختم ہو جاتی ہے،ارکانِ اسمبلی کا ایسا رشتہ ہونا چاہیے جو ساری زندگی قائم رہے، میں نے ہر موقعے پر مذاکرات کی بات کی ،مذاکرات سے ہی سارے مسائل حل ہوں گے۔
اپوزیشن وفد کی طرف سے بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی جماعت پی ٹی آئی سے ان کے خاندان کے افراد کو ملنے کی اجازت کے معاملے کو اٹھایا۔ وفد نے سپیکر کی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان سہولت کاری کی کوششوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایسی ملاقاتیں مستقبل میں بھی ہوتی رہیں گی تاکہ پارلیمانی شراکت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کو فروغ ملے۔








