ایف آئی اے نے جعل سازی کے ذریعے بیرونِ ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی، 2 مسافر آف لوڈ

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):ایف آئی اے نے جعل سازی کے ذریعے بیرونِ ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا ، دونوں مسافروں کو ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ کے حوالے کردیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آف لوڈ کیے جانے والے مسافروں میں امین خان اور حبیب اللہ شامل ہیں، جو بین الاقوامی پرواز کے ذریعے ملائیشیا جا رہے تھے۔ …

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):ایف آئی اے نے جعل سازی کے ذریعے بیرونِ ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا ، دونوں مسافروں کو ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ کے حوالے کردیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آف لوڈ کیے جانے والے مسافروں میں امین خان اور حبیب اللہ شامل ہیں، جو بین الاقوامی پرواز کے ذریعے ملائیشیا جا رہے تھے۔

دونوں مسافروں کا تعلق بالترتیب پشاور اور بونیر سے ہے۔ابتدائی جانچ کے دوران مسافروں کے پاسپورٹس پر روانگی اور ملائیشیا آمد کی جعلی مہریں پائی گئیں، جس سے ان کے بیرونِ ملک جانے کی نیت مشکوک قرار دی گئی۔امیگریشن حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں مسافروں کو آف لوڈ کیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا۔

ترجمان کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور جعل سازی میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں