اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے الجیریا کے سفیر ڈاکٹر براہیم رومانی نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاک الجیریا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پرچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے الجیریا کے پارلیمانی وفد کی بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت پر …
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے الجیریا کے سفیر ڈاکٹر براہیم رومانی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے الجیریا کے سفیر ڈاکٹر براہیم رومانی نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاک الجیریا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پرچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے الجیریا کے پارلیمانی وفد کی بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت پر ان پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں پاک الجیریا تاریخی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا جبکہ اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ڈاکٹر براہیم رومانی نے چیئرمین سینیٹ کو الجیریا کی سینیٹ کے صدر کی جانب سے الجیریا کے دورےکا دعوت نامہ پیش کیا۔
سفیر نے الجیریا کی قیادت کے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور چیئرمین سینیٹ کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے بین الپارلیمانی سطح پر پاکستان الجیریا تعاون کے فروغ پر اتفاق بھی کیا۔








