خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچائو مہم، ابتدائی 10 روز میں 1 کروڑ 52 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی گئی

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچائو کی قومی مہم کے ابتدائی 10 روز میں 1 کروڑ 52 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 17 نومبر سے شروع ہونے والی خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچائو کی قومی مہم ملک بھر میں 29 نومبر تک جاری رہے گی ۔مہم کے دوران …

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچائو کی قومی مہم کے ابتدائی 10 روز میں 1 کروڑ 52 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 17 نومبر سے شروع ہونے والی خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچائو کی قومی مہم ملک بھر میں 29 نومبر تک جاری رہے گی ۔مہم کے دوران 3 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو خسرہ-روبیلا سے بچائو کی ویکسین دی جا رہی ہے۔

90 ہائی رسک اضلاع میں 1 کروڑ 94 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ویکسین سرکاری صحت کے مراکز، سکولوں، مدارس اور عارضی ویکسی نیشن مراکز پر فراہم کی جا رہی ہے۔ نیشنل ای او سی کی تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 46 لاکھ 37 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے۔سندھ میں 52 لاکھ 19 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے،

خیبر پختونخوا میں 35 لاکھ 53 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے، بلوچستان میں 14 لاکھ 55 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے، اسلام آباد میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے،

گلگت بلتستان میں 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے۔ نیشنل ای او سی کی جانب سے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ اس اور آئندہ ہر پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلوائیں، قوم کے مستقبل کو پولیو سے بچانا ہر فرد کی قومی ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں