راولپنڈی۔28نومبر (اے پی پی):پاکستان ریلوے نے راولپنڈی ڈویژن میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات مسمار کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی اراضی واگزار کرا لی ۔ ترجمان پاکستان ریلوے نے جمعہ کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سکھو سیکشن مندرہ کے قریب قبضہ مافیا نے ریلوےکی 60 مرلہ اراضی پر قبضہ کر کے غیر قانونی تعمیرات قائم کر رکھی تھیں جسے …
پاکستان ریلوے کا راولپنڈی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن،غیر قانونی تعمیرات مسمار،کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار

مزید خبریں
راولپنڈی۔28نومبر (اے پی پی):پاکستان ریلوے نے راولپنڈی ڈویژن میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات مسمار کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی اراضی واگزار کرا لی ۔ ترجمان پاکستان ریلوے نے جمعہ کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سکھو سیکشن مندرہ کے قریب قبضہ مافیا نے ریلوےکی 60 مرلہ اراضی پر قبضہ کر کے غیر قانونی تعمیرات قائم کر رکھی تھیں جسے بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا ہے اور کروڑوں روپے کی اراضی واگزار کروا لی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کا مقصد ریلوے کی ملکیتی اراضی کا تحفظ، سرکاری املاک پر ناجائز قبضوں کا خاتمہ اور ریلوے کے اثاثوں کو محفوظ بنانا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ریلوے کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے بتایا ہے کہ ریلوے کی زمینیں قومی اثاثہ ہیں اور ان پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی تعمیر یا قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کی بحالی، ترقی اور منصوبہ بندی کے لئے اراضی کا تحفظ بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔پاکستان ریلوے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری املاک کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی مشتبہ یا غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ریلوے حکام کو دیں تاکہ تجاوزات کا مکمل خاتمہ اور قومی اثاثوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔








