سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ میں 18 دسمبر 2025ء سے 31 دسمبر 2025ء تک تعطیلات ہوں گی جبکہ عدالت یکم جنوری 2026ء کو معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے باوجود سپریم کورٹ کے دفاتر کھلے رہیں گے اور اس دوران ارجنٹ نوعیت …

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ میں 18 دسمبر 2025ء سے 31 دسمبر 2025ء تک تعطیلات ہوں گی جبکہ عدالت یکم جنوری 2026ء کو معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے باوجود سپریم کورٹ کے دفاتر کھلے رہیں گے اور اس دوران ارجنٹ نوعیت کے مقدمات اور دیگر مقررہ (فکس) کیسز کی سماعتیں بھی جاری رہیں گی۔

 

مزید خبریں