لاہور۔28نومبر (اے پی پی):وزیر صحت پنجاب و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید و دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے اجلاس کو ایجنڈا بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں وزیراعلی سیلاب بحالی پروگرام 2025 بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس …
وزیر صحت پنجاب کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں اجلاس ، 6 سکیموں پر بریفنگ دی گئی

مزید خبریں
لاہور۔28نومبر (اے پی پی):وزیر صحت پنجاب و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید و دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے اجلاس کو ایجنڈا بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں وزیراعلی سیلاب بحالی پروگرام 2025 بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں سیلاب اور دریائی کٹائو کی روک تھام کےلئے6 حفاظتی سکیموں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ گجرات ندالہ سیکٹر میں فلڈ پروٹیکشن کےلئے98 ملین مالیت کی سکیم کی منظوری دی گئی،موضع سرخ پور ڈسٹرکٹ گجرات میں دریائے منور توی کے دریائی کٹائو کو روکنے کےلئے98 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔گجرات نالہ بھمبر گجر کوٹلہ گائوں میں زمینی کٹائو کے عمل کو روکنے کےلئے49 ملین روپے کی گرانٹ کی منظور ی دی گئی اور مظفرگڑھ میں لوکل آبادی اور لنڈی پتافی کے مقام پر دریائی کٹائو کے عمل کو روکنے کے لئے95 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ وزیراعلی کی ہدایات کے پیش نظر آئندہ سیلاب سے نمٹنے کےلئے پیشگی انتظامات کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ مجموعی طور پر340 ملین روپے کی4 سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں گجرات میں شہباز پور،چنگاں والی،محمود آباد اور لال چک کے اطراف حفاظتی بند کی تعمیر و مرمت کےلئے186 ملین روپے کی سکیم پر بریفنگ دی گئی ہے۔ جھنگ میں گائوں گگیانہ، بھرانہ اور نجابت میں دریائی کٹائو کی روک تھام کے لئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے موسم سرما پروکیورمنٹ پلان2025 پر اجلاس کو بریف کیا اور مری میں متوقع برفباری اور اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ کو تمام معاونت فراہم کر رہا ہے۔صوبائی وزیر صحت نے سیلاب کے دوران ریلیف آپریشن میں حصہ لینے والے تمام محکموں،کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز و دیگر افسران کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔
ڈپٹی کمشنر راجن پور نے پچاد رود کوہیوں میں اقدامات بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں فیصل آباد، ڈی جی خان اور گجرانوالہ کے کمشنرز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔








