پشاور۔ 28 نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر خودکش دھماکے کے بعد فیڈرل کانسٹیبلری کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ایف سی ہیڈکوارٹرز پشاور پہنچ گئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی جگہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے فیڈرل کانسٹیبلری کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور …
پشاور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی فیڈرل کانسٹیبلری کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ایف سی ہیڈکوارٹرز آمد

مزید خبریں
پشاور۔ 28 نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر خودکش دھماکے کے بعد فیڈرل کانسٹیبلری کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ایف سی ہیڈکوارٹرز پشاور پہنچ گئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی جگہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے فیڈرل کانسٹیبلری کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور اہم اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کو فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کی شجاعت اور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جام شہادت نوش کرنے والے تینوں جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں، شہداء نے اپنی جانیں قربان کرکے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی کانسٹیبلز نے بہادری سے مقابلہ کیا اور 3 خودکش بمباروں کو 3 منٹ میں جہنم واصل کیا، جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، شہداء کے خاندانوں کا اپنے خاندان کی طرح خیال رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ شہداء نے جوانمردی کی لازوال مثال قائم کی اور دشمن کے حملے کو پسپا کیا،جس دلیری سے فیڈرل کانسٹیبلری کے افسران و جوانوں نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید، کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری نذیر گاڑا اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔








