اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے جمعہ کو ہینڈز ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر شیخ تنویر احمد اور ایڈوائزر نیٹ ورکنگ اینڈ ڈونر ریلیشنز سمیرا جاویدنے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے ہنر مندی کی تربیت اور روزگار کے مواقعوں کے سلسلے میں ممکنہ تعاون پر تفصیل سے …
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد سے ہینڈز ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر شیخ تنویر احمد اور ایڈوائزر نیٹ ورکنگ اینڈ ڈونر ریلیشنز سمیرا جاوید کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے جمعہ کو ہینڈز ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر شیخ تنویر احمد اور ایڈوائزر نیٹ ورکنگ اینڈ ڈونر ریلیشنز سمیرا جاویدنے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے ہنر مندی کی تربیت اور روزگار کے مواقعوں کے سلسلے میں ممکنہ تعاون پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت میں صحت، تعلیم، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور خواتین کے روزگار سمیت دیگر ممکنہ شعبہ جات بھی زیر غور آئے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے خیبرپختونخوا کے مستحقین کیلئے سپیشلائیزڈ سکل ڈویلپمنٹ کی غرض سے نئے اقدامات متعارف کرانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جن میں صحت عامہ کے شعبے میں کیئرگیورز اور آیا کی تربیت کے ساتھ ساتھ دستکاری اور ہنر پر مبنی پروگرام بھی شامل ہیں ۔
روبینہ خالد نے معیاری تربیت، کاریگروں کی ورکشاپس، مصنوعات کی بہتر تکمیل اور پیشہ ورانہ پیکیجنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بے نظیر ہنر مند پروگرام بی آئی ایس پی خاندانوں کی معاشی بہتری کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود اور معاشی خودمختاری کیلئے بامعنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔








