اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اور سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ڈی جیز اچیومنٹ پروگرام (ایس اے پی) کے 49 ویں اجلاس میں پروگرام کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈارنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقامی کمیونٹیز کی بھرپور …
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اور سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ڈی جیز اچیومنٹ پروگرام کا 49 واں اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اور سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ڈی جیز اچیومنٹ پروگرام (ایس اے پی) کے 49 ویں اجلاس میں پروگرام کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈارنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقامی کمیونٹیز کی بھرپور شمولیت کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے ترجیحی منصوبوں کی نشاندہی عوامی مشاورت سے کی جائے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایس اے پی کے فنڈز کو مکمل شفافیت کے ساتھ عوامی فلاح کے لیے استعمال کیا جائے تاکہ ترقیاتی سرگرمیوں کے ثمرات براہ راست عام شہریوں تک پہنچ سکیں۔اس موقع پر وفاقی وزراء برائے منصوبہ بندی، بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی)، مذہبی امور، پارلیمانی امور، وزیراعظم کے معاون خصوصی ، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری ایچ آر ڈی کے سمیت صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔








