وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبر پختونخوا امور اختیار ولی خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے گھر آمد، مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

نوشہرہ ۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ جمعہ کو یہاں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبر پختونخوا امور اختیار ولی خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے اور اختیار ولی خان اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں …

نوشہرہ ۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ جمعہ کو یہاں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبر پختونخوا امور اختیار ولی خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے اور اختیار ولی خان اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اختیار ولی خان کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، ماں جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا خاندان کے لئے ناقابل تلافی صدمہ ہے، ماں کی محبت دعا اور شفقت کسی نعمت سے کم نہیں ہوتی، پسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 

 

 

مزید خبریں