دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد …

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 46 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 72 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 65 ہزار 600 کیوسک چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 67 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 53 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 47 ہزار 200 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 50 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 43 ہزار 100 کیوسک، سکھرمیں پانی کی آمد 42 ہزار کیوسک اور اخراج 12 ہزار 500 کیوسک،کوٹری میں پانی کی آمد 9 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 700 کیوسک،تریموں میں پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 6 ہزار 300 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 8 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائرکے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1497.14 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.984 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1219.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.552 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں