اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو اسلام آباد میں پہلے بین الاقوامی قرات مقابلہ 2025 سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے قرآنی تعلیم کو آگے بڑھانے اور امت میں اتحاد کو فروغ دینے میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے اس اہم بین الاقوامی …
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پہلے بین الاقوامی قرات مقابلہ 2025 سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو اسلام آباد میں پہلے بین الاقوامی قرات مقابلہ 2025 سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے قرآنی تعلیم کو آگے بڑھانے اور امت میں اتحاد کو فروغ دینے میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے اس اہم بین الاقوامی تقریب کے انعقاد پر وزارت مذہبی امور کے کردار کو سراہا۔
نائب وزیراعظم نے دنیا بھر سے شریک قراء کی تعریف کی اور قرآن پاک کے امن، ہمدردی اور انسانیت کے لیے رہنمائی کے پیغام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔








