پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے،گورنر سندھ

کراچی۔ 29 نومبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے پیغام میں مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام …

کراچی۔ 29 نومبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے پیغام میں مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی انسانیت کا تقاضا ہے اور مظلوموں کی حمایت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کو عالمی امن کی ضمانت سمجھیں۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینی عوام کی قربانیاں اور جدوجہد دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں اور پاکستان ان کے حق میں ہر سطح پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

مزید خبریں