پشاور۔ 29 نومبر (اے پی پی):پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے بنگلہ دیش کے صحافیوں کے وفد نےگورنر ہاؤس پشاور کا دورہ کیا، پریس سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔گورنر خیبر پختونخوا نے بنگلہ دیشی صحافیوں کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ بھی دیا، اس …
بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی گورنر ہاؤس پشاور آمد، گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 29 نومبر (اے پی پی):پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے بنگلہ دیش کے صحافیوں کے وفد نےگورنر ہاؤس پشاور کا دورہ کیا، پریس سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔گورنر خیبر پختونخوا نے بنگلہ دیشی صحافیوں کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ بھی دیا، اس موقع پر بنگلہ دیشی وفد نے کہا کہ خیبر پختونخوا بالخصوص گورنر ہاؤس پشاور کا دورہ کر کے بہت اچھا لگا،
خیبر پختونخوا کی خوبصورتی ا ور مہمان نوازی پر خوشی ہوئی ،گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے پر بنگلہ دیشی صحافیوں کا شکرگزار ہوں، خیبر پختونخوا امن کے داعی اور مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ہے، خیبر پختونخوا سے ہمیشہ امن اور محبت کا پیغام دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل اور جغرافیائی حیثیت کے باعث سرمایہ کاری و تجارت کیلئے انتہائی موزوں خطہ ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحافیوں کے حقوق اور آزادی اظہار رائے کو مکمل تحفظ دیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور جعلی خبروں کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عالمی سطح پر مؤثر قانون سازی کی ضرورت ہے،ان کا کہنا تھا کہ صوبہ کی ترقی و خوشحالی اور مثبت امیج اجاگر کرنے کیلئے تمام مکاتب فکر اور تمام شعبوں سے وابستہ افراد کی گورنر ہاؤس سے حوصلہ افزائی و معاونت یقینی بنائی جا رہی ہے ،
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے عوام سے بطور اسلامی برادر ملک برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات نہ صرف باہمی طور مفید ہیں بلکہ جنوبی ایشیاء کی ترقی کیلئے بھی اہم ہیں۔








