نور زمان نے چیف آف دی ایئر اسٹاف سرینا ہوٹلز بین الاقوامی اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):نور زمان نے چیف آف دی ایئر اسٹاف سرینا ہوٹلز بین الاقوامی اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔چیمپئن شپ 24 سے 28 نومبر تک مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں7 پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ جمہوریہ چیک، مصر، ہانگ کانگ چائنا، جاپان، ملائیشیا اور سوئٹزرلینڈ کے 17 عالمی رینکنگ کھلاڑیوں کے گروپ نے شرکت کی۔ فائنل میں پاکستان کے محمد حمزہ خان اور نور …

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):نور زمان نے چیف آف دی ایئر اسٹاف سرینا ہوٹلز بین الاقوامی اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔چیمپئن شپ 24 سے 28 نومبر تک مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں7 پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ جمہوریہ چیک، مصر، ہانگ کانگ چائنا، جاپان، ملائیشیا اور سوئٹزرلینڈ کے 17 عالمی رینکنگ کھلاڑیوں کے گروپ نے شرکت کی۔

فائنل میں پاکستان کے محمد حمزہ خان اور نور زمان مدمقابل تھے جس میں عالمی نمبر 43 نور زمان نے عالمی نمبر 101 حمزہ خان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ایئر مارشل کاظم حماد نے بطور مہمان خصوصی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں اسکواش لیجنڈ قمر زمان اور پی ایس ایف کے عہدیداروں بھی موجود تھے۔فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور سُووینئر تقسیم کیے گئے۔ٹورنامنٹ کو پاکستان میں عالمی سطح کے کھیلوں کے فروغ کی علامت قرار دیا گیا۔

 

مزید خبریں