راولپنڈی۔29نومبر (اے پی پی):سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میچ کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے قومی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور میچ سے قبل ٹیم کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ پی سی بی کے مطابق محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے گفتگو میں ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے …
سہ ملکی ٹی 20 سیر یز فائنل میچ کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی راولپنڈی اسٹیڈیم آمد، قومی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا ،میچ سے قبل ٹیم کے ساتھ گروپ فوٹو

مزید خبریں
راولپنڈی۔29نومبر (اے پی پی):سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میچ کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے قومی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور میچ سے قبل ٹیم کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ پی سی بی کے مطابق محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے گفتگو میں ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے سری لنکا میں طوفانی بارشوں سے ہونے والے جانی نقصان پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے اور ڈپٹی ہائی کمشنر بھی فائنل مقابلہ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے جن کی موجودگی کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اسپورٹس سفارتکاری کو فروغ دینے کا مثبت قدم قرار دیا گیا۔ میچ کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر سے خصوصی ملاقات بھی کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے شعبے میں تعاون، دوطرفہ روابط اور مستقبل کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کا مقصد پاکستان اور سری لنکا کے کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔








