اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):پاکستان نے ہانگ کانگ تائی پو میں وانگ فُک کورٹ میں پیش آنے والی المناک آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چین کے عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کی ہے۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس افسوسناک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومتِ پاکستان اور عوام ان کے غم میں برابر کے شریکِ …
پاکستان کا ہانگ کانگ تائی پو میں وانگ فُک کورٹ میں آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، چین کے عوام اور حکومت سے دلی تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):پاکستان نے ہانگ کانگ تائی پو میں وانگ فُک کورٹ میں پیش آنے والی المناک آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چین کے عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کی ہے۔
ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس افسوسناک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومتِ پاکستان اور عوام ان کے غم میں برابر کے شریکِ ہیں۔پاکستان اس سانحے پر چین کے ساتھ مکمل یکجہتی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر تا ہے۔








