اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میچ جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ہفتہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل، غیرمعمولی جذبے اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔انہوں …
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قومی کرکٹ ٹیم کو فائنل جیتنے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میچ جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ہفتہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل، غیرمعمولی جذبے اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے میدان میں جس مہارت، یکجہتی اور عزم کا ثبوت دیا، اس کا نتیجہ فائنل میں یادگار کامیابی کی صورت میں سامنے آیا۔
سید یوسف رضا گیلانی نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، کپتان، کوچز اور ٹیم انتظامیہ کو زبردست کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت، حکمتِ عملی اور قومی جذبے کے ساتھ کھیلنے سے ہر چیلنج کو کامیابی میں بدلا جا سکتا ہے۔یہ سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی جس میں قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل اپنے نام کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے اس فتح کو پوری قوم کے لیے خوشی کا لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کی کامیابی کھلاڑیوں کی لگن، محنت اور اعلیٰ کارکردگی کا نتیجہ ہے جس نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔








