صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی سہ ملکی کرکٹ سیریز کے شاندار اختتام اور پاکستان کی فائنل میں کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے شاندار اختتام اور پاکستان کی فائنل میں کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور اعلیٰ کارکردگی نے وطنِ عزیز کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ صدر مملکت آصف …

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے شاندار اختتام اور پاکستان کی فائنل میں کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور اعلیٰ کارکردگی نے وطنِ عزیز کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں سہ ملکی ٹورنامنٹ کا کامیاب اور پُرامن انعقاد پوری قوم اور منتظمین کی مشترکہ کامیابی ہے۔

مزید خبریں