پاک فوج کا عراقی فوج کے دستوں کے لیے 24 ستمبر سے 29 نومبر 2025 تک نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پاکستان میں سپیشل فورسز کی تربیت کامیابی کے ساتھ انعقاد

راولپنڈی۔29نومبر (اے پی پی):پاک فوج نے عراقی فوج کے دستوں کے لیے 24 ستمبر سے 29 نومبر 2025 تک نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) پاکستان میں سپیشل فورسز کی تربیت کا کامیابی سے انعقاد کیا ۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق446 تربیت یافتہ اہلکاروں کی تیسری بیچ کی گریجویشن تقریب ہفتہ کو منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے سینئر …

راولپنڈی۔29نومبر (اے پی پی):پاک فوج نے عراقی فوج کے دستوں کے لیے 24 ستمبر سے 29 نومبر 2025 تک نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) پاکستان میں سپیشل فورسز کی تربیت کا کامیابی سے انعقاد کیا ۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق446 تربیت یافتہ اہلکاروں کی تیسری بیچ کی گریجویشن تقریب ہفتہ کو منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے سینئر حکام اور عراق کی مسلح افواج کے نمائندوں نے شرکت کی۔

دونوں ممالک کے جوانوں نے تربیتی مراحل کے دوران پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل صلاحیت اور انتھک عزم کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تربیتی پروگرام کا بنیادی فوکس انسدادِ دہشت گردی صلاحیتوں میں اضافہ، ٹیکٹیکل ڈرلز اور مشترکہ مشن پلاننگ پر رہا۔تمام تربیتی مقاصد کامیابی سے حاصل کیے گئےجو پاکستان اور عراق کے مابین دیرینہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ خطے میں امن، سلامتی اور مشترکہ دفاعی تیاریوں کے عزم کی توثیق کرتا ہے۔

 

مزید خبریں