نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سری لنکا کو سیلاب متاثرین کیلئے 100 ٹن پر مشتمل امدادی سامان کی پہلی کھیپ (کل) روانہ کرے گا

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) سری لنکا کو سیلاب متاثرین کیلئے 100 ٹن پر مشتمل امدادی سامان کی پہلی کھیپ (کل) اتوار کو روانہ کرے گا۔ہفتہ کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کیجانب سے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا جوپاکستانی عوام کا سری لنکا کے سیلاب متاثرین …

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) سری لنکا کو سیلاب متاثرین کیلئے 100 ٹن پر مشتمل امدادی سامان کی پہلی کھیپ (کل) اتوار کو روانہ کرے گا۔ہفتہ کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کیجانب سے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا جوپاکستانی عوام کا سری لنکا کے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کا عملی ثبوت ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے سیلاب زدگان سری لنکا کے لیے پہلی امدادی کھیپ اور آرمی سرچ ریسکیو ٹیم بھیجنے کے انتظامات مکمل کر لیے۔

این ڈی ایم اے پہلی امدادی کھیپ میں سری لنکا کیلئے 100 ٹن پر مشتمل امدادی سامان بھجوائے گا۔این ڈی ایم اے پاکستان آرمی کے تعاون سے کل 45 رکنی آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم روانہ کرے گا۔این ڈی ایم اے نے نور خان ایئر بیس سے سی 130 طیارے کے ذریعے سامان اور ریسکیو ٹیم بھجوانے کے انتظامات مکمل کر لیے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹنینٹ جنرل انعام حیدر امدادی سامان کی روانگی کی نگرانی کریں گے۔امدادی سامان میں ریسکیو کشتیاں، پمپس، لائف جیکٹس، ٹینٹ، کمبل، دودھ، خوراک اور ادویات شامل ہیں۔این ڈی ایم اے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کیلئے فلیڈ ہسپتال بھی بھجوائے گا۔پاکستان سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امدادی سامان کی ترسیل جاری رکھے گا۔

مزید خبریں