وزیراعظم شہباز شریف کا انڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں سمندری طوفان کے باعث قیمتی جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےانڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے مختلف حصوں میں سمندری طوفان کے باعث ہونے والی تباہ کن بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کے نقصانات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بحفاظت …

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےانڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے مختلف حصوں میں سمندری طوفان کے باعث ہونے والی تباہ کن بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کے نقصانات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بحفاظت واپسی اور متاثرہ کمیونٹیز کی جلد بحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان انڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے عوام، وہاں کی حکومتوں اور قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ہم اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید خبریں