چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس پر پیغام

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر قوم، کارکنان اور قیادت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت، مساوات اور عوامی حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد کو زبردست خراجِ عقیدت …

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر قوم، کارکنان اور قیادت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت، مساوات اور عوامی حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقِ حکمرانی کی آواز بلند کی ہے اور پارٹی کا بنیادی منشور ’’روٹی، کپڑا اور مکان‘‘ آج بھی پارٹی کے مضبوط عزم اور عوامی خدمت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب، محنت کش اور کمزور طبقات کی مدد پیپلز پارٹی کی بنیادی ترجیح ہے۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے اس بات پر زور دیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام عوامی فلاح کا عملی مظہر ہے اور یہ پروگرام ملک میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کا سب سے مؤثر اور بڑا پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی ملک کے غریب گھرانوں کے لیے امید کی کرن ہے اور سماجی تحفظ کے پروگراموں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی 58 سالہ جدوجہد تاریخ کا روشن باب ہے، اور شہیدوں کے مشن کی تکمیل پارٹی کا پختہ وعدہ ہے۔ انہوں نے پارٹی کے یومِ تاسیس پر شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کارکنان کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ عوام کی ترقی و خوشحالی پیپلز پارٹی کا مستقل منشور رہا ہے اور عوامی خدمت کا یہ سفر بدستور جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں