اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (ایف یو یواے ایس ٹی ) اسلام آباد میں کل (پیر کو )پیشہ ورانہ شراکت میں مہارت، عملے اور سکالرز کے لیے رہنما اصول کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد ہوگا ۔ایک پریس ریلیز کے مطابق یہ ورکشاپ فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی ترقی (اوآرآئی سی ) اور …
فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں پیشہ وارانہ تربیتی ورکشاپ پیر کو ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (ایف یو یواے ایس ٹی ) اسلام آباد میں کل (پیر کو )پیشہ ورانہ شراکت میں مہارت، عملے اور سکالرز کے لیے رہنما اصول کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد ہوگا ۔ایک پریس ریلیز کے مطابق یہ ورکشاپ فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی ترقی (اوآرآئی سی ) اور ایسوسی ایشن آف بایو رسک مینجمنٹ (اے بی ایم) کے اشتراک سے منعقد کی جائے گی۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے ORIC اور ABM کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جائیں گے تاکہ بایو رسک کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیا جا سکے اور طلباء کی اس سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔ورکشاپ میں معروف رہنما، ماہرین اور علمی حلقوں کے ماہرین بھی شرکت کریں گے اور پیشہ ورانہ تعاون اور جدید علمی شراکت داری کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔








