اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں پیر یکم دسمبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران تین مختلف بینچز مقدمات کی سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔ عدالتی شیڈول کے مطابق پیر یکم دسمبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں اہم آئینی نوعیت کے مقدمات مختلف بینچز کے سامنے پیش ہوں گے۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پورے ہفتے …
وفاقی آئینی عدالت ، پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں تین بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں پیر یکم دسمبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران تین مختلف بینچز مقدمات کی سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔ عدالتی شیڈول کے مطابق پیر یکم دسمبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں اہم آئینی نوعیت کے مقدمات مختلف بینچز کے سامنے پیش ہوں گے۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پورے ہفتے کے دوران مختلف اہم کیسز سنے گا۔دوسری جانب، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ بھی یکم دسمبر سے کاز لسٹ میں شامل مقدمات کی سماعت کرے گا۔اسی طرح، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کریم خان آغا پر مشتمل بینچ نمبر 3 بھی مختلف آئینی درخواستوں اور اپیلوں پر سماعت کے لیے دستیاب ہوگا۔








