راولپنڈی۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری سے چکلالہ سکیم تھری اور ولایت خان کالونی کے عوامی نمائندوں اور عمائدین نے ملاقات کی اور علاقے میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری نے وفد سے ملاقات میں کہا کہ عوامی فلاح اور سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور ولایت خان کالونی و چکلالہ سکیم III میں …
پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر دانیال چوہدری سے عوامی نمائندوں اور عمائدین کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری سے چکلالہ سکیم تھری اور ولایت خان کالونی کے عوامی نمائندوں اور عمائدین نے ملاقات کی اور علاقے میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
پارلیمانی سیکرٹری نے وفد سے ملاقات میں کہا کہ عوامی فلاح اور سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور ولایت خان کالونی و چکلالہ سکیم III میں گیس پائپ لائن بچھانے سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے اسی عزم کا عملی ثبوت ہیں، ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ علاقے کے عوام کو دیرینہ مسائل سے نجات دلائی جائے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وفد میں سردار ارشد محمود، راجہ ندیم اقبال، سید طاہر حسین شاہ، مشتاق بیگ، چوہدری جبار، امین گل، محمد بلال، محمد عمر، راجہ احمد ندیم، احسن شاہ، ریاست علی، سعد امین اور محمد کامران شامل تھے۔وفد نے بیرسٹر دانیال چوہدری کی خصوصی دلچسپی اور حکومتی عزم کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی علاقے کے مسائل کے حل اور مزید ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔








