ایف آئی اے کے امیگریشن یونٹ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی پاسپورٹ سٹیمپ استعمال کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کے امیگریشن یونٹ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی پاسپورٹ سٹیمپ استعمال کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ امین خان اور حبیب اللہ نامی مسافروں کو ملائیشیا جانے والی بین الاقوامی پرواز سے اتار دیا گیا۔ اہلکار نے کہا کہ دونوں افراد پشاور اور بنوں کے رہائشی …

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کے امیگریشن یونٹ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی پاسپورٹ سٹیمپ استعمال کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ امین خان اور حبیب اللہ نامی مسافروں کو ملائیشیا جانے والی بین الاقوامی پرواز سے اتار دیا گیا۔ اہلکار نے کہا کہ دونوں افراد پشاور اور بنوں کے رہائشی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے امیگریشن افسران نے مسافروں کے پاسپورٹس میں جعلی روانگی اور ملایئشیا میں آمد کے سٹیمپز کی موجودگی کا پتہ لگا لیا جو ان کے سفر کی تاریخ کو جعلی ثابت کرنے کی کوشش تھی۔اہلکار نے مزید کہا کہ دونوں مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران مزید گرفتاریاں اور قانونی کارروائی متوقع ہیں۔

مزید خبریں